Pages

Saturday, July 14, 2018

’’زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے‘‘ سراج رئیسانی کی شہید ہونے سے پہلے آخری گفتگو منظر عام پر آگئی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء حلقہ پی بی 35 سے نامزد امیدوارنوابزادہ میر سراج رئیسانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے ملک دشمن قوتوں کو کسی بھی صورت ان کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے بلوچستان کو پرامن بنانے کے لئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلسہ سے قبل خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کی عوام نے دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور جو ہمارے دشمن ہیں ان کے عزائم کو ہم کسی بھی صورت یہاں کامیاب نہیں ہونے دیں بلوچستان عوامی پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی دے گی اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے میسر کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور ملک کی خاطر سب کچھ قربان کریں گے کیونکہ اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور اس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہو کر بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے ملک دشمن قوتوں کو کسی بھی صورت ان کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے بلوچستان کو پرامن بنانے کے لئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ادھر خاندانی ذرائع کے مطابق نوابزادہ میرسراج رئیسانی شہید کی نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے ساراوان ہاؤس میں ادا کی جائے گی اور تدفین مستونگ شہداء قبرستان میں کی جائے گی ۔

The post ’’زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے‘‘ سراج رئیسانی کی شہید ہونے سے پہلے آخری گفتگو منظر عام پر آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...