ریاض(این این آئی) سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیاہے کہ کوئی بھی شخص کسی بھی شخص کو دھمکی دینے یا تکنیکی ذریعے یا سوشل میڈیا کے ذریعے استحصال کرنے کی غرض سے کسی ویب سائٹ یا کسی سسٹم کا غیر قانونی استعمال کریگا تو اسے اطلاعاتی جرم مانا جائیگا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ اس
پر ایک برس تک قید اور 5لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر توجہ دلائی کہ کوئی بھی شخص کسی بھی شخص کو کسی بھی جائز ناجائز کام پر آمادہ کرنے یا اس سے باز رہنے کے لئے سوشل میڈیا یا تکنیکی وسیلہ استعمال کریگا تو یہ جرم گردانا جائے گا۔ اس پر ایک برس قید اور 5لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔
The post اب اگر سوشل میڈیا پر کسی نے یہ کام کیا تو اسے ایک برس تک قید اور 5لاکھ ریال تک جرمانہ کیاجائے گا،سعودی عرب میں نیا قانون نافذ،دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment