اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پبلک ٹی وی نیوز کی اینکر سعدیہ افضال نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے پروٹوکول کے حوالے سے جو تنقید کی جاتی ہے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور ان کے سٹاف کو معلوم ہے کہ ان کو جو لائف تھریٹس ہیںوہ تنقید کرنے والے تنقید کرتے وقت اپنے ذہن میں رکھیں۔ وزیراعظم کو حاصل صوابدید اور اختیارات میں وہ
جس انداز میں چاہیں سفر اختیار کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر سعدیہ افضال نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس ایک خبر ہے جو کہ انتہائی مستند ذرائع سے حاصل ہوئی ہے کہ ملٹری انٹیلی جنس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی ایک مشہور سیاسی و مذہبی شخصیت نے ٹی ٹی پی کے جو لوکل گروپس ہیں ان سے رابطہ کیا وزیراعظم عمران خان کو قتل کروانے کیلئے ، سعدیہ افضال کا کہنا تھا کہ وہ اس شخصیت کا نام نہیں لیں گی حالانکہ اس رپورٹ میں باقاعدہ طور پر اس شخصیت کا نام موجود جس نے عمران خان کے قتل کیلئے ٹی ٹی پی کے لوکل گروپ سے رابطہ کیا ہے۔سعدیہ افضال کا کہنا تھا کہ تنقید کرنیوالے اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے تنقید کریں، بلاوجہ ایسی تنقید کہ گاڑی پر نہیں گئے، ہیلی کاپٹر پر گئے اس کا کوئی جواز نہیں۔واضح رہے کہ عمران خان کے وزیراعظم ہائوس سے بنی گالا ہیلی کاپٹر میں جانے پر ملک بھر میں سیاسی اور صحافتی حلقوں میں سخت تنقید کی جا رہی ہے اور اس پر وفاقی وزیر اطلاعات کے ہیلی کاپٹر کے اخراجات کے حوالے سے بیان نے جلتی پر تیل کا کام کر دیا ہے تاہم وفاقی وزیر اطلاعات بھی عمران خان کے ہیلی کاپٹر استعمال پر یہ کہہ چکے ہیں عمران خان نے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا فیصلہ عوام کو زحمت سے بچانے اور پروٹوکول سے بچنے کیلئے کیا تھا۔ تاہم اب سعدیہ افضال کی جانب سے انکشاف کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ پاکستان کی سلامتی کے ادارو ں نے وزیراعظم کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ ان کی زندگی کو کس سطح پر خطرات لاحق ہیں اور اس حوالے سے وزیراعظم نے بھی مناسب اقدامات اٹھانے شروع کر دئیے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ بنی گالا جانے کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال بھی اسی سلسلے کی کڑی ہو۔
The post وزیراعظم عمران خان کو قتل کرانے کیلئے پاکستان کی بڑی سیاسی و مذہبی شخصیت کا کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے رابطہ،ملٹری انٹیلی جنس کی رپورٹ میں ایسا انکشاف کہ بھونچال آگیا appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment