اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیکٹانے وزارت داخلہ کو تحریک لبیک پاکستان سے متعلق خدشات سے آگاہ کر دیا۔گذشتہ برس اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کیے جانے پر سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو لکھے گئے ایک خفیہ خط میں نیکٹا نے تحریک لبیک پاکستان کو امن اور ریاست کے لیے اصل خطرہ قرار دیا تھا۔اس وقت کے نیکٹا کوآرڈینیٹر احسان غنی کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے ایک خفیہ خط میں کہا گیا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان نے ریاستی رٹ کو چیلنج نہیں کیا بلکہ تباہ کردیا ہے۔
تحریک لبیک پاکستان کا ابھرنا اور اس کا تسلسل ریاستی امن کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ خط الیکشن کمیشن کی جانب سے خادم حسین رضوی کی تحریک لبیک پاکستان کو کرین کا نشان الاٹ کیے جانے کے بعد لکھا گیا تھا ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ اس طرح کی جماعتوں کو کام کی اجازت ہرگز نہیں دی جانی چاہئیے۔ دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان کے رہنما عثمان افضل کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان ایک پرامن سیاسی جماعت ہے جو قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔
The post تحریک لبیک پاکستان ریاست کیلئے خطرہ قرار ،مذہبی جماعت نے ریاستی رٹ کو چیلنج نہیں کیا بلکہ۔۔نیکٹا کا دھماکہ خیز انکشاف appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment