Pages

Sunday, September 16, 2018

حزب اللہ کو امیر کویت کے خلاف ہرزہ سرائی کی اجازت نہیں دیں گے،امارات

ابوظہبی(انٹرنیشنل ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے امیر کویت کی امریکی صدر سے ملاقات کا دفاع کرتے ہوئے لبنانی حزب اللہ کے مقرب ٹی وی چینل کی بلا جواز تنقید کو مسترد کر دیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق ٹوئیٹر پر پوسٹ کردہ ٹویٹس میں انور قرقاش کا کہنا تھا کہ امیر کویت خلیجی عوام کی سرکاری اور قومی علامت ہیں۔ وہ اپنے جرات مندانہ اور خصوصی موقف کی وجہ سے خلیجی قیادت میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے مقرب

ٹی وی چینل کی جانب سے امیر کویت کے خلاف ہرزہ سرائی کا جواب دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے لبنانی حکومت پر زور دیا کہ وہ حزب اللہ کی طرف سے امیر کویت کو تنقید کا نشانہ بنانے پراپنی خاموشی توڑے۔اماراتی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خلیجی قیادت کے خلاف زہرافشانی کا سلسلہ بند کرتے ہوئے بیروت کو لبنان کی کالونی کا کردار ادا کرنے کا سلسلہ ترک کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ حال ہی میں امیر کویت نے امریکا کے دورے کیدوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔

The post حزب اللہ کو امیر کویت کے خلاف ہرزہ سرائی کی اجازت نہیں دیں گے،امارات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...