Pages

Wednesday, November 28, 2018

ٹریفک حادثے کے نتیجے میں زخمی شخص کو بے یارو مددگار پڑا دیکھ کر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا قافلہ رک گیا اور پھر ایسا کام ہو گیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا، شہری ششدر

کراچی(نیوز ڈیسک)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سڑک کنارے پڑے زخمی شخص کو دیکھ کر گاڑی رکوا کر باہر نکل آئے اور ایمبولینس منگوا کر اپنی زیر نگرانی زخمی شخص کو ہسپتال بھجوایا۔ بدھ کو گورنر سندھ عمران اسماعیل سڑک پر پڑے زخمی شخص کو دیکھ کر گاڑی سے نیچے اتر آئے، زخمی شخص دہلی کالونی کے

قریب سڑک پر پڑا تھا، گورنر سندھ نے متاثرہ شخص کے لیے ایمبولینس کے انتظامات کی ہدایت کی اور اپنی موجودگی میں زخمی کو جناح ہسپتال روانہ کیا ۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ اسکوائش چیمپیئن شپ کے افتتاح کے بعد واپس جا رہے تھے۔ شہری گورنر سندھ عمران اسماعیل کے اس جذبے کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

The post ٹریفک حادثے کے نتیجے میں زخمی شخص کو بے یارو مددگار پڑا دیکھ کر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا قافلہ رک گیا اور پھر ایسا کام ہو گیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا، شہری ششدر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...