Pages

Thursday, November 1, 2018

آج رات یہ کام ہو جائے گا، فیاض الحسن چوہان نے اندر کی بات بتا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 36 گھنٹوں سے مسلسل مظاہرین سے رابطے میں ہیں، آج رات تک مظاہرے اور دھرنے ختم ہونے کا امکان ہے، انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ میں یہ اعلان نہیں کر رہا بلکہ یہ میری اطلاعات ہیں، انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات ہیں کہ معاملات حل ہو چکے ہیں، مظاہرین اور ان کے قائدین سے مذاکرات کے پانچ دور

ہو چکے ہیں، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مظاہرین کے خلاف گولی، لاٹھی اور آنسو گیس کا استعمال نہیں کیا، وفاقی وزیر کے لاہور میں علامہ خادم حسین رضوی اور دیگر قیادت سے رابطہ جاری ہے، انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر قوم کرب کا شکار ہے، میری اطلاعات کے مطابق آج رات دھرنا ختم ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تین وکلا نظرثانی کی رٹ دائر کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ توڑ پھوڑ، ہنگامہ، اور دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔

The post آج رات یہ کام ہو جائے گا، فیاض الحسن چوہان نے اندر کی بات بتا دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...