Pages

Thursday, November 29, 2018

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی (کل) آخری تاریخ ہو گی

اسلام آباد (این این آئی)انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی (کل) 30 نومبر آخری تاریخ ہو گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آرکے ذرائع نے بتایا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کا نام فوری طورپر ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہو جائیگا اور کسی بھی مالیت کی غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر ان کے لئے کوئی پابندی نہیں ہوگی اور نان فائلر کی نسبت آدھا ود ہولڈنگ ٹیکس دینا پڑے گا۔

جبکہ نان فائلر ہونے کی صورت میں ڈیڑھ سے دو گنا زیادہ ود ہولڈنگ ٹیکس دینا پڑے گا۔ وہ 50 لاکھ سے زائد کی جائیداد نہیں خرید سکیں گے۔ اس کے علاوہ بھی نان فائلر کو مختلف ادائیگیوں میں فائلر کی نسبت زیادہ رقم ادا کرنا پڑے گی۔ ایف بی آرنے ٹیکس دہندگان کو کہا کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر فوری طورپر اپنے ٹیکس گواشوارے جمع کروا کر ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

The post انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی (کل) آخری تاریخ ہو گی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...