اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حساس اداروں کی جانب سے تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کو ایک سال کیلئے جیل میں رکھنے اور بغاوت کا مقدمہ درج کرنےکی سفارش، معروف صحافی مبشرزیدی کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے معروف صحافی مبشر زید کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے تحریک لبیک کی
قیادت کی گرفتاری کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ تحریک لبیک کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ 25نومبر کو فیض آباد راولپنڈی میں دھرنا دینگے جس پر ہم نے انہیں اپنا اعلان واپس لینے کا کہا تھا جو کہ انہوں نے نہیں کیا۔ مبشر زیدی کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے وفاقی اور صوبائی حساس اداروں نے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جو کہ حکومت کو بھیجی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک کی گرفتار لیڈرشپ خادم رضوی یا دیگرقیادت کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے اور ان کو کم ازکم ایک سال باہر نہ آنے دیا جائے ۔ مبشر زیدی کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے وفاقی اور صوبائی حساس اداروں نے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جو کہ حکومت کو بھیجی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک کی گرفتار لیڈرشپ خادم رضوی یا دیگرقیادت کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے اور ان کو کم ازکم ایک سال باہر نہ آنے دیا جائے ۔مبشر زیدی کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ کے نتیجے میں خادم رضوی ودیگر کو ایک سال کیلئے جیل ہوسکتی ہے،تاہم ابھی خادم رضوی کو ایک سرکاری گیسٹ ہاؤس میں نظربند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ پتہ نہیں کہ فوج اور عدلیہ کیخلاف بیان بازی کرنے والے تحریک لبیک کے لوگ کہاں ہیں؟ان لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے جنہوں نے حاضر سروس ججز کو قتل کی دھمکیاں اور فوج کے خلاف بیان دیا تھا۔
The post خادم رضوی کو ایک ماہ کیلئے نہیں بلکہ کتنے سال تک جیل میں رہنا ہو گا حساس اداروں نے تحریک لبیک کی قیادت بارے حکومت کو کیا رپورٹ دیدی؟ appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment