اسلام آباد(سی پی پی ) عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے صحافی سے موبائل چھیننے اور دھمکیوں کے معاملے پر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی‘ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج
جاوید اقبال سپرا نے کی۔عدالت نے صحافی سے موبائل چھیننے اور دھمکیوں کے معاملے میں شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے ڈاکٹر شاہد مسعود پی ٹی وی کرپشن کیس میں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔
The post گرفتاری کے بعد بھی شاہد مسعود کے ستارے گردش میں ،عدالت نے ایسا حکم سنا دیا جس نے معروف صحافی کے چودہ طبق روشن کر دئیے appeared first on JavedCh.Com.
loading...

No comments:
Post a Comment