Pages

Thursday, November 29, 2018

کرتار پور پر گگلی پھینکی گئی ہے ،آنیوالے دنوں میں سکھ کمیونٹی کیلئے مشکلات کاباعث بنے گی ٗرانا ثناء اللہ نے انتہائی خطرناک پیش گوئی کردی

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ حکومت ابھی تک اپنی سمت کا تعین نہیں کرسکی جو کرتار پور پر گگلی پھینکی گئی ہے ٗیہ آنیوالے دنوں میں سکھ کمیونٹی کیلئے مشکلات کاباعث بنے گی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت ابھی تک اپنی سمت کا تعین نہیں کرسکی ، کیا ریاست اس طرح چلتی ہے، ہم کو

حکومت کے جھوٹ پر نہیں جاناچاہئے، پاکستان کے ساتھ بڑی زیادتی کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرتا ر پور پر ایک فرد واحد کے کہنے پر فیصلہ کرکے یہ کہہ دیا کہ ہم یہ کرنے جارہے ہیں کیا ریاستیں اس طرح چلتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس کوقبول نہیں کیا ، کرتار پوریہ جو گگلی پھینکی گئی ہے یہ آنے والے دنوں میں سکھ کمیونٹی کے لئے مشکلات کا باعث بنے گی۔

The post کرتار پور پر گگلی پھینکی گئی ہے ،آنیوالے دنوں میں سکھ کمیونٹی کیلئے مشکلات کاباعث بنے گی ٗرانا ثناء اللہ نے انتہائی خطرناک پیش گوئی کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...