Pages

Wednesday, November 28, 2018

این بی پی آئی سی اے سپر کرکٹ چیمپیئن شپ کے مزید چار میچز آج کھیلے جائیں گے

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری این بی پی آئی سی اے سپر کرکٹ چیمپیئن شپ کے مزید چار میچز آج جمعرات کو کھیلے جائیں گے، تفصیلات کے مطابق شالیمار گراؤنڈ میں لکی سٹار کا مقابلہ الیون سٹار سے ہوگا، مرغزار گراؤنڈ میں اسلام آباد جم خانہ اور

پنجاب کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، بھٹو گراؤنڈ میں قائد اعظم کلب اور اسلام آباد ہاکس کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی، ڈائمنڈ گراؤنڈ میں ماجد میموریل کلب اور ڈائمنڈ کلب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 3 دسمبر کو جبکہ فائنل 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

The post این بی پی آئی سی اے سپر کرکٹ چیمپیئن شپ کے مزید چار میچز آج کھیلے جائیں گے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...