لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے تھانہ گگومنڈی کے علاقہ میں بااثر زمیندار نے ایس ایچ او کے ساتھ مل کر بیوہ اور بیٹی کو برہنہ کر کے تلاشی لینے کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کیا یہ درست ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق ایس ایچ اوکابااثرزمینداروں کے سامنے مرحوم لانس نائیک کی بیوہ اوربیٹی کی برہنہ کرکے تلاشی لی اورتھانے لے جاکر
ماں بیٹی کوعلیحدہ علیحدہ کمروں میں بندکرکے دوروزتک برہنہ حالت میںمدعی پارٹی کے سامنے تشددکیاجاتارہا اور13سالہ بیٹے سمیت دوبیٹے بیس روزسے تھانہ میں بند ہیں کیا یہ بھی درست ہے کہ وہاں موجوداہل محلہ کے مردوخواتین نے بتایاکہ پولیس نے اس دن بربریت کی انتہاکردی تھی ایسے لگ رہاتھاجیسے اس ملک میں کوئی قانون ہی نہیں ہے۔ اس اہم معاملے میں پنجاب حکومت نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں، ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے؟۔
The post پاک فوج کے مرحوم ریٹائرلانس نائیک کی بیوہ اوربیٹی کو برہنہ کر کے بااثر زمینداروں کے سامنے پولیس ایس ایچ او کا تشدد،بیٹوں کیساتھ کیا، کیا گیا؟ درندگی اور سفاکیت کی داستان رقم کر دی گئی appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment