Pages

Tuesday, January 1, 2019

چین کا پاکستان کو ایک اور تحفہ، 660میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کردی،مزید 660 میگا واٹ بجلی کب شامل کی جائیگی؟اعلان کردیا گیا

اسلام آباد( آن لائن )سی پیک کے تحت چائنا پاور حب جنریشن کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ نے اپنے 1320 میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ کی660 میگاواٹ کے پہلے یونٹ کو کامیابی کے ساتھ نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔ اس طرح اب 660 میگا واٹ کے یونٹ نے قومی گرڈ میں پری کمیشننگ آزمائشی بنیاد پر بجلی کی فراہمی شروع کرنے کا سنگِ میل حاصل کرلیا ہے۔

پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ کی کامیابی کے ساتھ نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک ہونے کے بعد 1320 میگا واٹ کے پراجیکٹ کا دوسرا 660 میگا واٹ کا یونٹ 2019 کی پہلی ششماہی میں نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا جائے گا۔ پراجیکٹ کے پہلے یونٹ کی سینچورائزئشن سے پراجیکٹ کے کمرشل آپریشن کی بنیاد بھی پڑ گئی ہے جو کہ اگست 2019 میں متوقع ہے۔چائنا پاور حب جنریشن کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈکے چیف ایگزیکٹو افیسرژاوینگ گینگ نے اس موقع پر پوری ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس پراجیکٹ کی کامیابی میں پاکستانی اور چینی ملازمین کی محنت اور لگن شامل ہے۔چائنا پاورحب جنریشن کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ (ایس پی آئی سی) چائنا کی جانب سے پہلا غیر ملکی تھر مل پاور پراجیکٹ ہے جوکہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہے۔ 1320میگاواٹ کا کول پاورپراجیکٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت قائم کیا جانے والا ترجیحی پراجیکٹ ہے۔ حب میں واقع چائنا پاور حب جنریشن کمپنی چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ ،چائنا اسٹیٹ اونڈاورحب پاور کمپنی کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے جس میں 74فیصد شیئرز سی پی ائی ایچ کے اور 26 فیصد شیئرز حبکو کے ہیں۔

The post چین کا پاکستان کو ایک اور تحفہ، 660میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کردی،مزید 660 میگا واٹ بجلی کب شامل کی جائیگی؟اعلان کردیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...