Pages

Tuesday, January 1, 2019

شہباز شریف خطرناک مرض میں مبتلا،آپریشن کا امکان

اسلام آباد(این این آئی)اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف مہروں کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے جس کے باعث کی کمر کے آپریشن کا امکان ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا شہباز شریف کو کمر میں تکلیف کی شکایت پر گزشتہ رات ایم آر آئی کیلئے پمزہسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کے ٹیسٹ کیے گئے جن کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ایم آر آئی میں کمر کی تکلیف کی وجہ مہروں کی خرابی قرار دی گئی

ہے ٗپمزہسپتال کا میڈکل بورڈ شہباز شریف کا ایک بار پھر طبی معائنہ کریگا اور ڈاکٹرز کی جانب سے مہروں میں درد کے لیے میڈیسن کے ساتھ آپریشن بھی تجویز کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ 27 دسمبر کو شہباز شریف کی کمر میں تکلیف بڑھنے پر ڈاکٹرز کو فوری طور پر طلب کرکے ان کا طبی معائنہ کرایا گیا تھا ٗ ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم نے منسٹر انکلیو میں شہباز شریف کا معائنہ کرنے کے بعد ایم آر آئی ٹیسٹ تجویز کیا تھا۔

The post شہباز شریف خطرناک مرض میں مبتلا،آپریشن کا امکان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...