Pages

Tuesday, January 1, 2019

’’پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا‘‘بھارتی وزیراعظم کی ہرزہ سرائی،پاکستان کے خلاف انتہائی تشویشناک اقدام کا اعلان کردیا

ممبئی(نیوزڈیسک)’’پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا‘‘بھارتی وزیراعظم کی ہرزہ سرائی،پاکستان کے خلاف انتہائی تشویشناک اقدام کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف ایک بارپھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک لڑائی سے پاکستان سدھر جائے گا یہ سوچنا بہت بڑی غلطی ہوگی، پاکستان کو سدھارنے میں ابھی اور وقت لگے گا۔ خبررساں ادارے کو انٹرویو کے دوران نریندر مودی نے پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کے اپنے دعوے کو ایک بارپھر دہرایا، مودی نے

دعویٰ کیا کہ سرجیکل سٹرائیک ایک بڑا خطرہ تھا میں نے واضح ہدایت کی تھی کہ کامیابی ہو یا ناکامی کمانڈوز کو سورج نکلنے سے پہلے واپس آجانا چاہئے، واضح رہے کہ سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کی صداقت پر بھارتی حزب اختلاف کی جماعتوں نے بھی سوال اُٹھائے تھے جبکہ پاکستان نے اس مضحکہ خیز دعوے کی تردید کی تھی۔اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب مودی سے پوچھاگیا کہ سرجیکل سٹرائیک کے مقاصد کیا حاصل ہوگئے؟حملوں کا سلسلہ تو اب بھی جاری ہے تو انہوں نے اس سوال کا جواب ہی دینے سے انکار کردیا

The post ’’پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا‘‘بھارتی وزیراعظم کی ہرزہ سرائی،پاکستان کے خلاف انتہائی تشویشناک اقدام کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...