Pages

Friday, January 4, 2019

ایران بیلسٹک میزائلوں سے متعلق تمام سرگرمیوں سے دستبردار ہوجائے،امریکا

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی رجیم کی عالمی سلامتی کو دھمکیوں کے بعد امریکا خاموش تماشائی بنے کھڑا نہیں رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مائیک پومپیو ایران کے بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل کے ہم پلہ خلائی شٹل کے تجربے کے منصوبے کا حوالہ دے رہے تھے۔امریکا نے ایران کو خبردار کیاکہ وہ اس منصوبے سے باز آجائے۔مائیک پومپیو نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں ایران سے کہا ہے کہ وہ

بیلسٹک میزائلوں سے متعلق تمام سرگرمیوں سے دستبردار ہوجائے۔انھوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ امریکا ایرانی رجیم کی بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو خطرے سے دوچار کرنے کی تباہ کن پالیسیوں پر خاموش تماشائی بن کر کھڑا دیکھتا نہیں رہے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم رجیم کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنی اشتعال انگیز سرگرمیوں پر نظرثانی کرے اور وہ بیلسٹک میزائلوں سے متعلق تمام سرگرمیوں کو منجمد کردے تا کہ وہ مزید معاشی اور سفارتی تنہائی کاشکا ر ہونے سے بچ سکے۔

The post ایران بیلسٹک میزائلوں سے متعلق تمام سرگرمیوں سے دستبردار ہوجائے،امریکا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...