Pages

Tuesday, January 1, 2019

آئندہ کسی پروگرام میں یہ کام نہیں کرنا، پیمرا نے ٹی وی چینلز پر بڑی پابندی عائد کردی

اسلام آباد (این این آئی)پیمرا نے تمام سیٹلائیٹ ٹی وی چینلز کو زیرِ سماعت مقدمات پر خبر نشر کرنے یا ان پر بحث کرنے کے متعلق دوبارہ ہدایات جاری کر دیں ۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق پیمرا نے اس سلسلے میں ایک بار پھر ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام مقدمات جو کہ کسی بھی عدالت میں زیرِ سماعت ہیں پر خبر یا غیر ضروری بحث و مباحثہ کرنے سے گریز کریں۔پیمرا پہلے بھی اس سلسلے میں متعدد بار ہدایات اور نوٹسز جاری کر چکا ہے۔

سپریم کورٹ نے ایک ٹاک شو سے متعلق سو موٹو کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پیمرا کو واضح احکامات جاری کیے تھے کہ وہ زیرِ سماعت مقدمات کی رپورٹنگ کو پیمرا ضابطہ اخلاق کے مطابق یقینی بنائے۔پیمرا ضابطہ اخلاق کی رو سے ٹی وی چینلز کو شق نمبر3 (1) j 4 (3), 4 (6), 4 (10), 5 & 17پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔بیان کے مطابق کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

The post آئندہ کسی پروگرام میں یہ کام نہیں کرنا، پیمرا نے ٹی وی چینلز پر بڑی پابندی عائد کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...