اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ تحریک انصاف حکومت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں جعلی مینڈیٹ لیکر آئی ہے،ہماری حکومت کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی ،ہم کیوں این آر او مانگیں گے ،وطن واپسی سے متعلق اسحاق ڈار خود جواب دیں گے ، اگر نواز شریف اور شہباز شریف جیل جاسکتے ہیں تو سب کا احتساب بلا تفریق ہونا چاہیے ، پرویز خٹک کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا جاتا ، عمران خان ہر بات پر یوٹرن لے لیتے ہیں۔
وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہی تھیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کے کام میں کبھی رکاوٹ نہیں ڈالتے۔ تحریک انصاف حکومت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں جعلی مینڈیٹ لیکر آئی ہے۔ سیاست مثبت ہونی چاہیے۔ ہم نے جمہوری روایت کو جاری رکھا ہوا ہے کہ پی اے سی کمیٹی کا چیئرمین شہباز شریف ہی ہونگے۔ ہماری حکومت کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی مگر تحریک انصاف رہنما کوئی نہ کوئی کوئی بات ڈیل کے حوالے سے کرتے رہتے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں این آر او نہ دینے کی بات کی مگر انکو یہ نہیں پتہ کہ کس نے ان سے این آر او مانگا۔ جب فیصلے ہی ہمارے حق میں آرہے ہیں تو ہم ان سے این آر او کیوں مانگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ماضی میں این آراو لیتی رہی۔ پی ٹی آئی آج این آر او دے رہی ہے۔ حکومت کو سمجھ نہیں رہی کہ وہ کرنا کیا چاہتی ہے۔ فواد چوہدری بتائیں این آراو کس نے مانگا۔ کسی وزیراعظم نے روزانہ کی بنیاد پر165دن پیشی نہیں بھگتی۔ ہم کیوں ان سے این آر او مانگیں ۔ یہ الزامات لگانا چانتے ہیں مگر وضاحت نہیں دے سکتے۔ تحریک انصاف نے حکومت بنانے کیلئے نواز شریف کو جیل میں ڈالا اور اب حکومت چلانے کیلئے بھی نواز شریف کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ اور یہ سب کے نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ای سی ایل معاملے پر حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے نیب کی ایک پیش نہیں بھگتی ۔علیمہ خان صاحبہ کا ابھی تک نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا ۔ یہ عمران خان کے خیبر پختونخوا ہیلی کاپڑ استعمال کا جواب ابھی تک نہیں دے سکے۔ ڈار صاحب نے قانونی طور پر سب جوابات جمع کروا دیئے ہیں۔وطن واپسی سے متعلق اسحاق ڈار خود جواب دیں گے۔ اگر نواز شریف اور شہباز شریف جیل جاسکتے ہیں تو سب کا احتساب بلا تفریق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا جاتا۔ عمران خان ہر بات پر یوٹرن لے لیتے ہیں
The post حکومت کے ساتھ ’’ڈیل‘‘ کی خبریں، ن لیگ نے وضاحت کردی appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment