خواتین وحضرات ۔۔ آپ کو قصور کی بچی زینب یاد ہو گی‘ پچھلا سال زینب کے قتل کی خبر کے ساتھ طلوع ہوا تھا‘ (اس) وقت حکومت کے ہر ۔۔ادارے نے اعلان کیا تھا 2018ء بچیوں کے ساتھ زیادتی کا آخری سال ثابت ہو گا‘ ملک میں امبر الرٹ جیسا سسٹم بھی بنے گا‘ریپ ڈٹیکشن یونٹس بھی بنیں گے اور چاروں صوبوں میں ڈی این اے ٹیسٹ کی لیبارٹریاں بھی تعمیرہوں گی‘ 2018ء گزر گیا ۔۔لیکن ۔۔ان وعدوں میں سے کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں ہوسکا یہاں تک کہ
ہم ایک بار پھر چھوٹی بچیوں سے زیادتیوں کی خبروں کے ساتھ نئے سال کا آغاز کر رہے ہیں‘ ایبٹ آباد کی تین سال کی بچی فریال زیادتی کا نشانہ بنی اور مجرم (اسے) نیم مردہ حالت میں شدید سردی میں ویرانے میں پھینک گیا‘ بچی سردی سے ہلاک ہو گئی‘ نوشہرہ کی 9 سالہ مناہل کو ہمسائے نے زیادتی کے بعد سر پر پتھر مار کر ہلاک کر دیا اور لاہور کے لوہاری گیٹ کی نو سال کی عائشہ کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر مار دیا گیا‘ یہ (ان) ہزاروں بچیوں میں سے صرف تین بچیوں کی مثالیں ہیں جو 2018ء میں زینب کی طرح درندگی کا نشانہ بنیں اور روتی بلکتی دنیا سے رخصت ہو گئیں‘ ہم نے ایک سال میں‘ جی ہاں پورے ایک سال میں ۔۔ان بچیوں کیلئے کچھ نہیں کیا‘ وزیراعظم نے آج دعویٰ کیا غربت‘ جہالت‘ ناانصافی اور کرپشن کے خلاف جہاد یہ 2019ء میں حکومت کا ایجنڈا ہو گا‘ آپ مہربانی فرما کر ۔۔اس ایجنڈے میں ۔۔ان چھوٹی چھوٹی بچیوں کی حفاظت بھی ڈال لیں‘ یہ بھی ۔۔اس ملک کی شہری ہیں اور آپ ۔۔ان کے بھی وزیراعظم ہیں‘ ہو سکتا ہے آپ ایک سال میں غربت‘ جہالت‘ ناانصافی اور کرپشن ختم نہ کر سکیں ۔۔لیکن آپ اگر ہمت کریں تو آپ ایک سال میں پاکستان کی بچیوں کی حفاظت کا بندوبست ضرور کر سکتے ہیں‘ آپ صرف یہ کر لیں تو پورا ملک جھولی پھیلا کر آپ کو دعائیں دے گا۔
ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہر طرح سے تیارہے،مخالفین بھی تیاری کرکےآجائیں،وفاقی حکومت کو پہلے بھی تنبہیہ کیا تھا کہ اس راستے پر نہ جائیں اس راستے پر جانے سے کچھ نہیں بچے گا اور کوئی نہیں رہے گا۔ حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کچھ مہمان اداکار ماحول خراب کر ہے ہیں، یہ اپنی کارکردگی کبھی نہیں بتاتے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں دی جانے والی
دھمکیاں وفاق کو ہلا کر رکھ دیں گی،اور ہم آپ کو بھاگنے پر مجبور کردیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے وفاقی حکومت کرپشن کا پیسہ واپس ضرور لائے مگر اپنا اصل کام تو کرے، ایک جیالا بھی چھوڑ کر نہیں جائے گا، تحریک انصاف وفاق میں اپنی فکر کرے۔ آج پیپلزپارٹی کا دن تھا اور بڑے عرصے بعد آج حکومت کے کسی وزیر نے مولا بخش چانڈیو اور مراد علی شاہ کا جواب نہیں دیا‘ کیا وجوہات ہو سکتی ہیں‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہو گا جبکہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو سیدھا سادا چیلنج دے دیا‘ کیا وفاقی حکومت ۔۔اس جوابی وار کے بعد بھی سندھ حکومت کو گرانے کی کوشش کرے گی‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔
The post کیا وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کے جوابی وار کے بعد بھی سندھ حکومت کو گرانے کی کوشش کرے گی؟جاوید چودھری کا تجزیہ appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment