اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں پہلی مرتبہ قبر پر بار کوڈ کے ذریعے اس میں مدفن مردے کی زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف کرادی گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ پاکستان میں جزام کا علاج کرنے والی جرمن ڈاکٹر ڈاکٹر رتھ فاؤ کی قبر ہے جو بظاہر دوسری قبروں کی طرح ہے تاہم اس میں ایک خاص بات ہے جو پاکستان میں پہلی مرتبہ
متعارف کرائی گئی۔ڈاکٹر رتھ فاؤ کی قبر پر بارکوڈ لگایا گیا ہے جس کو موبائل فون سے اسکین کیا جاسکتا ہے، یہ بار کورڈ اسکین کرنے کے بعد اس تعارفی مواد کی جانب لے جائیگا جس پر ڈاکٹر روتھ فاؤ کی زندگی کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے کراچی میں ہی ایک سافٹ انجینئر کی جانب سے آن لائن سہولیات سے مزین قبرستان متعارف کرایا گیا تھا۔
The post پاکستان میں پہلی مرتبہ قبر پر بار کوڈ کے ذریعے مردے کی زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف کرادی گئی appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment