Pages

Tuesday, January 1, 2019

نئے سال کی مبارکباد پر سلمان بٹ کو لینے کے دینے پڑگئے،غلطی سے ایسی تصویر شیئر کردی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

لاہور(آئی این پی)نئے سال کی آمد پر جب ہرطرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے تو ایسے میں کرکٹر سلمان بٹ نے بھی مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی مگر جواب میں ان کے ساتھ کچھ الٹا حساب ہوگیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر سلمان بٹ نے اپنی تصویر استعمال کرتے ہوئے نئے سال کی مبارکباد دی ۔ بظاہر تو کچھ خراب نہیں تھا لیکن داد دیجیے سوشل میڈیا صارفین کی یاددادشت کو جنہوں نے کھٹ سے نشاندہی

کرڈالی کہ سلمان بٹ نے جو تصویر استعمال کی وہ اسپاٹ فکسنگ اسیکنڈل کے دوران برطانوی عدالت میں پیشی پرجاتے ہوئے لی گئی تھی۔بس پھر کیا تھا،سوشل میڈیا صارفین نے مبارکباد کو بھول بھال کر فورا سے نشاندہی کرڈالی کہ یہ تصویر کب کی ہے۔بعض صارفین نے تو سال 2019 کے زیرو میں فکس کی جانے والی تصویر سے بھی اپنے مطلب کی بات نکالتے ہوئے سلمان بٹ کی کارکردگی کو بھی صفر قرار دے ڈالا۔

The post نئے سال کی مبارکباد پر سلمان بٹ کو لینے کے دینے پڑگئے،غلطی سے ایسی تصویر شیئر کردی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...