Pages

Thursday, January 3, 2019

دوسرا ٹیسٹ میچ ٗ جنوبی افریقہ کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت ٗدونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی

کیپ ٹاؤن(این این آئی)جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دعوت دی ۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگیا ہے جس میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے ٗقومی ٹیم میں حسن علی کی جگہ پہلے میچ میں انجری کے باعث ٹیم سے دور رہنے والے محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے ٗ جنوبی افریقہ کے تجربہ کار بولر ورنون فلینڈر کی بھی واپسی ہوئی ہے، ان کو اسپنر مہاراج کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ۔

The post دوسرا ٹیسٹ میچ ٗ جنوبی افریقہ کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت ٗدونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...