Pages

Wednesday, February 27, 2019

بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد فضائی آپریشن معطل،پاکستان بھرکے ایئرپورٹس پر کب تک پروازوں کی آمد و رفت معطل رہے گی؟تفصیلات جاری

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان بھر کے ایئرپورٹس میں  جمعرات کی رات 12 بجے تک پروازوں کی آمد و رفت معطل رہے گی۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس جاری کیا ہے کہ  جمعرات کی رات 12 بجے تک پاکستان بھر کے تمام ایئرپورٹس پر پروازوں کی امدورفت کا سلسلہ معطل رہے گا۔واضح رہے کہ پاکستان

کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد پاکستانی ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل ایئرپورٹ مینیجر لاہور نے اندرون ملک اور بیرون ممالک جانے اور آنے والی پروازیں تاحکم ثانی روک دی تھیں۔اس کے علاوہ چائنا گوانگزو سے آنے والی پرواز کو بھی واپس بھجوا دیا گیا تھا۔

The post بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد فضائی آپریشن معطل،پاکستان بھرکے ایئرپورٹس پر کب تک پروازوں کی آمد و رفت معطل رہے گی؟تفصیلات جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...