Pages

Monday, April 1, 2019

گولان پہاڑیوں پر اقوام متحدہ کی قرارداد کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا : موگیرینی

برسلز(این این آئی) یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگیرینی نے کہاہے کہ گولان ہائٹس سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو نظرانداز کرنا اس مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے، اسرائیل کے ساتھ ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے اوردو ریاستی حل کو ناقابل عمل بنانے سے روکا جائے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگیرینی نے تیونس میں جاری

عرب لیگ کے سالانہ اجلاس میں خطاب کے دوران کہا کہ گولان ہائٹس سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو نظرانداز کرنا اس مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات چند روز قبل امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ گولان پہاڑیوں کو اسرائیلی علاقے کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کے جواب میں کہی۔ موگیرینی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے اوردو ریاستی حل کو ناقابل عمل بنانے سے روکا جائے۔

The post گولان پہاڑیوں پر اقوام متحدہ کی قرارداد کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا : موگیرینی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...