اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے کئی اہم رہنما 23 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شریک نہ ہوئے۔ یکم مئی کو ہونے والی تحریک انصاف کی یوم تاسیس کے موقع پر اہم رہنما غائب رہے، ان رہنماؤں کی تقریب میں غیر حاضری وزارتوں کی تبدیلی یا پھر کوئی اور وجہ ہے؟
ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سابق وزراء اسد عمر، فواد چودھری، شہر یار آفریدی اور عامر کیانی تقریب میں شریک نہ ہوئے۔ اس تقریب میں وزیراعظم عمران خان سمیت اہم رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اہم رہنماؤں کی تقریب میں غیر موجودگی نے بڑے سوال اٹھا دیے۔
The post وزارتوں کی تبدیلی یا پھر کوئی اور وجہ، تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کی یوم تاسیس کی تقریب میں عدم شرکت appeared first on JavedCh.Com.
loading...

No comments:
Post a Comment