اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے استعفیٰ دینے اور سیاست سے کنارہ کشی کی دھکی دے دی، تحریک انصاف کے رہنما نے کم عمری کی شادی پر پابندی کے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی حق حاصل نہیں کہ اسلام کے خلاف کوئی بل پاس کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوغت
کے حوالے سے اسلام میں طریقہ کار طے ہے، تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ اس بل کی مخالفت میں وزارت اور سیاست تک قربان کرنے کو تیار ہوں۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے بھی اس بل کی مخالفت کی تھی اور انہوں نے جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام کا بل کی مخالفت میں ساتھ دیا تھا۔
The post کسی کو کوئی حق نہیں کہ وہ اسلام کے خلاف بل پاس کرے،تحریک انصاف کے اہم وفاقی وزیرنے مستعفی ہونے اور سیاست سے کنارہ کشی کی دھمکی دے دی appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment