Pages

Tuesday, June 4, 2019

عید الفطر پر چالان نہیں ہونگے، ٹریفک پولیس نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے انتباہ بھی جاری کر دیا

لاہور( این این آئی)عیدالفطر پر ٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزی پر چالان نہیں ہوں گے۔ سٹی ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کو ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی جائے گی۔

سنگین خلاف ورزی پر عید الفطر کے ایام میں بدستور کارروائی ہو گی۔بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے۔ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی، موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پارکوں، تفریحی اور تاریخی مقامات پر رانگ پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کم عمر ڈرائیور اور ریسنگ والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔

The post عید الفطر پر چالان نہیں ہونگے، ٹریفک پولیس نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے انتباہ بھی جاری کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...