Pages

Friday, July 5, 2019

امریکا کا قومی دن، واشنگٹن میں طیاروں کے کرتب، ٹینکوں کی نمائش

واشنگٹن (این این آئی) امریکا کے قومی دن پر پہلی بار فوجی پریڈ ہوئی، واشنگٹن میں طیاروں نے کرتب دکھائے، آتش بازی سے آسمان جگمگا اٹھا، امریکی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک کا مستقبل روشن ہے۔امریکا کے 243 ویں قومی دن پر واشنگٹن ڈی سی میں شاندار تقریب ہوئی، فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا، ٹینکوں کی نمائش ہوئی،

طیاروں کا مارچ پاسٹ بھی جاری رہا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکا دنیا کا طاقتور ترین ملک ہے، ہمارا مستقبل روشن رہے گا۔ قومی دن کے حوالے سے واشنگٹن ڈی سی میں شاندار آتشبازی ہوئی، آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ٹرمپ بے بی غبارہ بھی فضا میں بلند کیا گیا۔

The post امریکا کا قومی دن، واشنگٹن میں طیاروں کے کرتب، ٹینکوں کی نمائش appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...