Pages

Thursday, July 25, 2019

عمران خان نے جو کہا کر دکھایا، نواز شریف کے سیل سے فوری اے سی ہٹایا جائے، حکم جاری

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے آئی جی جیل خانہ جات کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے کمرے سے اے سی ہٹانے کی ہدایت کر دی۔اس حوالے سے پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ نے آئی جی جیل خانہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق کوئی بھی مجرم کسی بھی سہولت کا مستحق نہیں ہے۔ اور نہ ہی منی لانڈرنگ کے جرم میں

جیل میں قید لوگوں کو رعایت دی جائے گی۔خط میں آئی جی جیل خانہ جات کو فورا کاروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور رپورٹ تین دن میں پیش کرنے کا حکم بھی د یا گیا ہے۔خیال رہے واشنگٹن ڈی سی میں کیپٹل ون ارینا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ واپس جاکرنوازشریف کیلئے جیل میں ٹی وی، اے سی کی سہولت ختم کردوں گا۔

The post عمران خان نے جو کہا کر دکھایا، نواز شریف کے سیل سے فوری اے سی ہٹایا جائے، حکم جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...