لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلش کھلاڑی معین علی نے کہا ہے کہ جب ہم نماز پڑھنے کا ارادہ کر لیں تو پھر دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی آل رائونڈر معین علی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ جب بھی نماز کا وقت ہوتا ہے اگر میں فیلڈنگ کر رہا ہوںتو امپائرز کو نماز پڑھنے جانے کا کہتا
ہوں جس پر وہ مجھے کہتے ہیں کہ آپ دو ، تین اورز کیلئے جا سکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا ذاتی تجربہ یہ کہتا ہے کہ اگر ہم واقعی عبادت کرنا چاہتے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی ۔ میرا تمام مسلمانوں کیلئے یہی پیغام ہے کہ آپ اپنی اپنی فیلڈ سے باعمل مسلمان ہونے سے نہ شرمائیں بلکہ دنیا کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت کی بھی تیاری کریں ۔
The post عبادت کرنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، میچ کے دوران جب ایمپائرز کو نماز کا کہتا ہوں تو وہ مجھے آگے سے کیا کہتے ہیں؟ معین علی نے بتا دیا appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment