Pages

Wednesday, July 3, 2019

خدا کی ذات نے جب بھی توفیق دی بچوں اور خواتین کیلئے فلاحی ادارہ قائم کرونگی : مائرہ خان

لاہور( این این آئی) اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ پسے ہوئے طبقات کیلئے ہمیشہ کچھ کرنے کیلئے کوشاں رہتی ہوں ، خدا کی ذات نے مجھے جب بھی توفیق دی بچوں اور خواتین کے لئے فلاحی ادارہ قائم کروں گی ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں کروڑوں لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں اور اسی وجہ سے یہ لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا اورخوراک کی کمی کاشکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی دکھ اورتکلیف

میرے ذہن میں نقش ہو چکی ہے اور میری ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ ان کے لئے کچھ کروں ۔اداکارہ نے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ خدا کی ذات نے مجھے جب بھی توفیق دی میں غریب خواتین اوربچوں کیلئے ایسا ادارہ بنائوںگی جہاں ان کو اچھا رہن سہن اور خوراک کی بہترین سہولتیں میسر ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہر صاحب ثروت شخص کو اپنے آس پاس موجود غریبوں کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ ہمارے دین میں حقوق العباد پر بڑا زور دیا گیا ہے ۔

The post خدا کی ذات نے جب بھی توفیق دی بچوں اور خواتین کیلئے فلاحی ادارہ قائم کرونگی : مائرہ خان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...