Pages

Wednesday, July 24, 2019

ٹرمپ کاافغانستان سے متعلق بیان ،کابل حکومت بپھر گئی،بڑا اعلان کر دیا

کابل(این این آئی)افغان حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دس روز میں افغان جنگ جیتنے سے متعلق ان کے ایک حالیہ بیان کی وضاحت طلب کر لی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل میں صدارتی محل کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ افغان عوام نے نہ یہ کبھی چاہا ہے اور نہ ہی

وہ کبھی اس بات کی اجازت دیں گے کہ کوئی غیر ملکی طاقت ان کی قسمت کا فیصلہ کرے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ دس دن میں افغان جنگ جیت سکتے ہیں لیکن وہ دس ملین افراد کی ہلاکت نہیں چاہتے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا افغانستان میں جنگ لڑنے کے بجائے پولیس کا کردار ادا کر رہا ہے۔

The post ٹرمپ کاافغانستان سے متعلق بیان ،کابل حکومت بپھر گئی،بڑا اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...