اسلام آباد (آن لائن ) امریکا کے شہر ہیوسٹن کے میئر سلویسٹر ٹرنر نے وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت دے دی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میئر ہیوسٹن سلویسٹرٹرنر کا ویڈیو پیغام شیئرکیا جس میں ہیوسٹن کے میئر نے وزیراعظم عمران خان کو امریکی شہر ہیوسٹن کے دورے کی
دعوت دی۔سلویسٹرٹرنر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ستمبرمیں دورہ امریکا میں ہیوسٹن ضرور تشریف لائیں۔علی زیدی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانیوں کی کثیرتعداد مقیم ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
The post ’’وزیراعظم عمران خان کو ایک بار پھر امریکا کے دورے کی دعوت‘‘ جانتے اس بار یہ دعوت کس سینئر امریکی عہدیدار نے دی appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment