Pages

Friday, July 26, 2019

نواز شریف،شہباز شریف ،آصف زرداری کی سیاست ختم مستقبل میں پارٹیوں کو چلانے کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ بڑی پیش گوئی کر دی گئی

لاہور(آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف سمیت آصف زرداری اور شہباز شریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے اگر ان پارٹیوں کو سیاسی کردار ادا کرنا ہے تو پھر قیادتوں کو بدلنا ہوگا کیونکہ یہ تھکی ہوئی کرپٹ قیادتیں عوام کو قابل قبول نہیں ۔ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے جمعہ کے روز ایک تقریب میں شرکت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ

مسلم لیگ ن اسٹیبلشمنٹ کی پیداور ہے اور آج شریف فیملی کے بُرے دن ہے اور وہ امتحان سے گزر رہے ہیں تو یہ ان کے اپنے خمیازوںکی پیداور ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو کچھ دیر کیلئے سمجھ آتی ہے لیکن پھر سوئی وہیں پر اٹک جاتی ہے نواز شریف اور شہباز شریف سمیت آصف زرداری کی سیاست کا کوئی مستقبل نہیں اور نہ ہی ان سیاستدانوں کی سیاست کی موجودہ حالات میں کوئی گنجائش ہے اگر کوئی اور لوگ ان کی پارٹیوں کو لیڈ کریں تو پھر کچھ نہیں کہا جاسکتا

The post نواز شریف،شہباز شریف ،آصف زرداری کی سیاست ختم مستقبل میں پارٹیوں کو چلانے کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ بڑی پیش گوئی کر دی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...