Pages

Friday, October 4, 2019

عمران خان کی حکومت کہیں نہیں جا رہی۔۔۔!!!تحریک انصاف اپنےاقتدار کے 5سال پورے کریگی،آرمی چیف کا واضح پیغام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نامور صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بتایا کہ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاجر برادری کو یقین دہائی کروائی کہ ملک میں فوجی بغاوت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم نے کاروباری حضرات کی تسلی کرائی جس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عقیل کریم ڈھیڈی نے مزید کہا کہ آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ معاشی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی اور موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پانچ سال پورے کرے گی۔ عقیل کریم کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے ساتھ بھی اچھے تعلقات کے خواہاں تھے لیکن وہاں سے مثبت جواب نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں چاروں صوبوں اور ہر سیکٹر کے کاروباری حضرات شریک تھے۔آرمی چیف اور معاشی ٹیم کے ساتھ ملاقات میں شرح سود، شناختی کارڈ کی شرط، اسمگلنگ کی روک تھام اور ری فنڈنگ سمیت متعدد مسائل زیربحث آئے۔پاکستان میں کاروباری طبقے کو اتنی مشکلات نہیں ہیں جتنا شور مچایا جارہا ہے۔دنیا میں ایسے کاروبار نہیں ہوتا جیسے پاکستان میں ہوتا ہے، یہاں کے تاجر حکومت پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے بزنس کمیونٹی کے وفد نے آرمی چیف اور پھر وزیر اعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی تھیں۔

The post عمران خان کی حکومت کہیں نہیں جا رہی۔۔۔!!!تحریک انصاف اپنےاقتدار کے 5سال پورے کریگی،آرمی چیف کا واضح پیغام appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...