Pages

Saturday, October 5, 2019

’’تحریک انصاف کی حکومت کا جانا ناگزیر ہوچکا‘‘ آرمی چیف نے بلوایا تو۔۔۔فضل الرحمن نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امیرجے یو آئی( ف)مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کا جانا ناگزیر ہو چکا ہے ،آرمی چیف نے ملاقات کیلئے بلوایا تو ضرورجاؤں گا۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کا جانا ناگزیر ہو چکا ،یہ جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی ،ہماری جنگ کا میدان پوراملک ہوگا، سربراہ جے یو آئی(ف)نے کہا کہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تبدیل کرتے رہیں گے ۔

پورے ملک سے انسانوں کا سیلاب آرہاہے،حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائیگی ،صحافی کے سوال ”نوازشریف دور میں تحریک انصاف نے دھرنا دیا تو سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عمران خان کو ملاقات کیلئے بلوایا تھا،اگر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آپ کو ملاقات کیلئے بلایا توکیا آپ ملاقات کریں گے “کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے ملاقات کیلئے بلوایاتو ضرورجاؤں گا۔یاد رہے کہ جے یو آئی کا حکومت مخالف مارچ ، 27اکتوبر کو ہوگا۔

The post ’’تحریک انصاف کی حکومت کا جانا ناگزیر ہوچکا‘‘ آرمی چیف نے بلوایا تو۔۔۔فضل الرحمن نے دھماکہ خیز اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...