Pages

Sunday, November 3, 2019

آپ کے مطالبات میں کیا آرمی چیف کا استعفیٰ بھی شامل ہے؟ اینکر کے سوال پر فضل الرحمن ہکا بکا ،فوراً کیا جواب دیدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے آزادی مارچ کے کنٹینر میں موجود ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ ڈی چوک کی طرف بڑھیں گے؟جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی نہیں کہا کہ ہم ڈی چوک کی طرف بڑھیں گے۔ہم نے ہمیشہ یہی کہا کہ ہم اپنے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔اس وقت ساری اپوزیشن متحد ہیں۔رہبر کمیٹی نے بھی کچھ تجاویز دی ہوئی ہیں،اس حوالے سے

ایک اجلاس بلایا جائے گا جس میں تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔بعدازاں ان کو عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ ہم اس جگہ بیٹھے ہوں یا ڈی چوک،لیکن اسلام آباد تو یہی ہے۔ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کی ڈیمانڈز میں آرمی چیف کا استعفیٰ بھی شامل ہے؟۔مولانا فضل الرحمن اینکر کے اس سوال پر ہکا بکا رہ گئے اور انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات میں آرمی چیف کا استعفیٰ شامل نہیں۔

The post آپ کے مطالبات میں کیا آرمی چیف کا استعفیٰ بھی شامل ہے؟ اینکر کے سوال پر فضل الرحمن ہکا بکا ،فوراً کیا جواب دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...