Pages

Tuesday, December 24, 2019

پاکستان کا مجموعی قرضہ ہائی سطح پر، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ؟ آئی ایم ایف نے درپیش تشویش ناک صورتحال سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریسا ڈبن  نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان میں مالی استحکام اور مراعات کا خاتمہ چاہتا ہے ۔پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریسا ڈبن نے ایس ڈی پی آئی میں میڈیا کو بریفنگ  دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں آئی ایم ایف کے

پروگرام سے متعلق غلط فہمی پائی جاتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف پاکستان میں مالی استحکام اور مراعات کا خاتمہ چاہتا ہے ،صوبوں کے درمیان تعاون میں اضافہ چاہتے ہیں ،پاکستان مین مارکیٹ بنیاد پر مبنی ایکسچینج ریٹ چاہتے ہیں ۔ انہو ںنے کہاکہ پاور سیکٹر گردشی قرضہ پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے ،اب پاکستان نے گردشی قرضے میں کمی کا پلان بنا لیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے تجارتی خسارے میں بہتری آرہی ہے ،پاکستان کی برآمدات بڑھ رہی ہیں اور درآمدات مین کمی آ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا مجموعی قرضہ ابھی ہائی سطح پر ہے ،قرضوں میں استحکام لانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مہنگائی میں استحکام آنا شروع  ہو گیا ،تاہم خوراک کی مہنگائی قابل تشویش ہے۔

The post پاکستان کا مجموعی قرضہ ہائی سطح پر، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ؟ آئی ایم ایف نے درپیش تشویش ناک صورتحال سے آگاہ کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...