Pages

Thursday, December 26, 2019

ترکی میں پاکستانی وافغانی تارکین وطن سے بھری کشتی ڈوب گئی،متعدد افراد جاں بحق

انقرہ (این این آئی)ترکی کے مشرقی حصے میں مہاجرین سے لدی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم سات مہاجرین ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کشتی ڈوبنے کا یہ واقعہ وان نامی نہر میں جمعرات کی صبح پیش آیا۔ پانچ مہاجرین نہر میں ڈوب کر ہلاک ہوئے جبکہ دو ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

ریسکیو کارروائی میں چونسٹھ افراد کو بچا بھی لیا گیا۔ اس کشتی پر اکثریتی طور پر پاکستانی اور افغان تارکین وطن و مہاجرین سوار تھے۔ ایران کی سرحد کے پاس واقع اس علاقے سے مہاجرین عموما پیدل راستہ طے کرتے ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ یہ مہاجرین کشتی کے ذریعے کیوں سفر کر رہے تھے۔

The post ترکی میں پاکستانی وافغانی تارکین وطن سے بھری کشتی ڈوب گئی،متعدد افراد جاں بحق appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...