Pages

Monday, February 24, 2020

پاک فضائیہ نے 27فروری سے پہلے بھارت کو ایک اور سرپرائز دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ نے 27 فروری کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری کردیا،گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے ”اللہ اکبر“میں اپنی آواز کا جادوبھی جگایا۔ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ 27 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے،27 فروری کو پاک فضائیہ نے دن کی

روشنی میں دشمن پر کامیاب حملہ کیا،یہ نغمہ پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کی لازوال داستان ہے ۔ترجمان پاک فضائیہ نے مزید کہاکہ اس حملے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے 2 لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا،نغمے میں پاک فضائیہ کے شیردل جوانوں کی بے مثال بہادری کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

The post پاک فضائیہ نے 27فروری سے پہلے بھارت کو ایک اور سرپرائز دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...