ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے آزاد کشمیر اور افریقی ملک صومالیہ میں موسم سرما کے سیزن کے حوالے سے متاثرین اور مستحق افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں مستحق افراد میں 540 امدادی پیکٹ تقسیم کیے گئے جن سے 2700 مردو خواتین اور بچے مستفید ہوں گے۔خیال رہے کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے دنیا بھر میں قدرتی آفات سے
متاثرہ افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا جاتا ہے۔ادھر صوبہ خیبر پختون خواہ میں شانگلا کے علاقے میں مستحق افراد میں 560 امدادی پیکٹ تقسیم کیے گئے جن سے 2800 افراد مستفید ہوں گے۔شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے افریقی ملک صومالیہ میں سیلاب متاثرین کے لیے خوراک کے 3 ہزار پیکٹ ارسال کیے گئے ہیں۔متاثرین میں مجموعی طورپر تین سو پندرہ ٹن خوراک چار متاثرہ صوبوں میں دی جائے گی جس سے 18 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔
The post مشکل وقت میں سعودی شاہ سلمان پاکستانیوں کی مدد کو آن پہنچے، بھرپور امداد،متاثرین کی دعائیں appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment