Pages

Tuesday, March 3, 2020

بجلی بلوں کا ریلیف غریبوں کو نہیں امیروں کو، ملا، وزراء عمر ایوب پر برس پڑے،کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی کے بلوں پر وزراءوفاقی کابینہ کے اجلاس میں برس پڑے، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ بجلی بلوں کا ریلیف غریبوں کی بجائے امیروں کو ملا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اس موقع پر کابینہ کو بجلی کے بلوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق بجلی کے بلز پر وزراء برس پڑے اور تمام وزراء نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان

کو آڑے ہاتھوں لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے بیشتر اراکین نے بجلی کی قیمت کے حوالے سے عمر ایوب کی پالیسی پر شدید تنقید کی جبکہ مراد سعید نے تو انہیں کھری کھری سنادیں۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں سےمتعلق پالیسی امیروں کے لیے بنائی گئی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزرءا کی تنقید کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عمرایوب خان کو بجلی کے بل کے حوالے سے مؤثر پالیسی بنانےکی ہدایت کردی ہے۔

The post بجلی بلوں کا ریلیف غریبوں کو نہیں امیروں کو، ملا، وزراء عمر ایوب پر برس پڑے،کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...