اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کورونا وائرس میں مبتلا پہلی خاتون صحتیاب ہوگئیں۔ تفصیلا ت کے مطابق جنوبی پنجاب کے شہر مظفرگڑھ سے ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے خوشخبری دی کہ خاتون میں 9 روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سینٹر سے مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اب وہ شفایاب ہوچکی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے 9 ہلاکتیں، مصدقہ کیسز کی تعداد 1200 سے تجاوز کرگئی پٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اسپتال میں 9 روز زیرعلاج رہنے کے بعد خاتون کو رجب طیب اردوان اسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر روانہ کردیا گیا ہے۔صحتیاب ہونے والی خاتون ایران سے آئی تھی اور تفتان بارڈر سے انہیں ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔
The post کرونا وائرس ، پنجاب سے پہلی خوشخبری آگئی appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment