Pages

Saturday, May 16, 2020

کورونا وائرس سے پنجاب پولیس کا ایک اور جوان شہید سوگواران میں کسے کسے چھوڑا؟تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور( این این آئی )کورونا وائرس سے پنجاب پولیس کا ایک اور جوان شہید ہو گیا ،محکمہ پولیس میں شہادتوں کی تعداد دو ہو گئی ۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق شہید ہیڈ کانسٹیبل رمضان عالم کے ٹیسٹ کیلئے 11 مئی کو سیمپل لئے گئے تھے، شہید اہلکارجناح ہسپتال میں زیر علاج تھا، شہید اہلکاربطور نائب ریڈر ایس ڈی پی او اقبال ٹائون سرکل فرائض سرانجام دے رہا تھا۔

ہیڈ کانسٹیبل فتح گڑھ مغلپورہ کا رہائشی اور محکمہ پولیس میں 18 سال قبل بھرتی ہوا تھا، شہید کے سوگواران میں بیوی، تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نیک ہا ہے کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل رمضان کے لئے شہید پیکیج کے لئے آئی جی پنجاب سے سفارش کی جائے گی، شہید کے اہل خانہ کی تمام تر ضروریات کا خیال رکھا جائے گا۔

The post کورونا وائرس سے پنجاب پولیس کا ایک اور جوان شہید سوگواران میں کسے کسے چھوڑا؟تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...