Pages

Friday, May 15, 2020

کرونا وائرس سے صحت یاب ہونیوالے رکن قومی اسمبلی کی طبیعت اچانک بگڑگئی ،فور ی طور پولی کلینک منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم این اے منیر اورکزئی کی طبیعت بگڑ گئی۔خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ حال ہی میں صحتیاب ہوئے ہیں

۔منیر اورکزئی صحتیابی کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں ان کی اچانک طبیعت بگڑ گئی۔ڈپٹی اسپیکر نے منیر اورکزئی کے لیے فوری ڈاکٹرز کو طلب کیا جب کہ اس دوران کئی ارکان اسمبلی نے ان کو سنبھالا دیا تاہم کچھ دیر بعد منیر اورکزئی کو پولی کلینک منتقل کردیا گیا۔

The post کرونا وائرس سے صحت یاب ہونیوالے رکن قومی اسمبلی کی طبیعت اچانک بگڑگئی ،فور ی طور پولی کلینک منتقل کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...