Pages

Saturday, May 9, 2020

لاک ڈائون میں نرمی کے پہلے دن ہی کرونا کے وار تیز ، مریضوں کی تعداد میں یکدم بڑا اضافہ ، ہلاکتیں بھی بڑھ گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پاکستان میں آج سے کاروباری سرگرمیاں پھر شروع ہو گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عید سے پہلے لوگوں کی بڑی تعداد مارکیٹوں کا رخ کرتی نظر آئی۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

متاثرین کی یہ تعداد اب 27 ہزار سے بڑھ چکی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 619 سے زیادہ ہو گئی ہے۔لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے ساتھ ہی حکومت نے عوام سے خود ہی محتاط رہنے کی اپیل کی ہے تاکہ اس وائرس کے سے بچا جا سکے۔ صوبہ سندھ میں کاروباری سرگرمیوں میں نرمی پیر سے ہو گی۔لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود ٹرینوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رہے گی۔

The post لاک ڈائون میں نرمی کے پہلے دن ہی کرونا کے وار تیز ، مریضوں کی تعداد میں یکدم بڑا اضافہ ، ہلاکتیں بھی بڑھ گئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...