Pages

Tuesday, June 23, 2020

کرونا مریض کے گھر والوں نے وینٹی لیٹر کا پلگ نکال کر ائیرکولر چلا دیا، مریض چل بسا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں کرونا وائرس کے مریض کے گھر والوں نے وینٹی لیٹر کا پلگ نکال کر ائیرکولر چلا دیا جس کے باعث وینٹی لیٹر بند ہونے سے مریض دم توڑگیا۔بھارتی اخبار کے مطابق واقعہ 15 جون کو راجستھان کے ضلع کوٹا کے ایک ہسپتال میں پیش آیا۔اس ضمن میں ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ

پلگ نکالے جانے کی وجہ سے وینٹی لیٹر نے کچھ دیر بیٹری پرکام کیا لیکن پھر بند ہوگیا۔ڈاکٹروں کے مطابق انہیں مریض کی تشویش ناک حالت کے بارے میں اطلاع دی گئی تھی لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مریض کی موت کے بعد لواحقین نے ڈاکٹروں پر حملہ بھی کیا ۔

The post کرونا مریض کے گھر والوں نے وینٹی لیٹر کا پلگ نکال کر ائیرکولر چلا دیا، مریض چل بسا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...