Pages

Wednesday, July 1, 2020

پائلٹس کو جعلی لائسنس جاری کرنے میں ملوث ایوی ایشن کے 5 افسران معطل، لائسنس برانچ کے سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر اور ایچ آر سپروائزرکیسے واردات ڈالتے تھے؟ہوشربا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پائلٹس کو مبینہ طور پر جعلی لائسنس جاری کرنے میں ملوث 5 افسران معطل ۔نجی ٹی وی کے مطابق معطل ہونے والے افسران میں لائسنس برانچ کے سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر اور ایچ آر سپروائزر بھی شامل ہیں ، ان افراد پر الزام ہے کہ یہ امتحانوں میں اصل امیدواروں کی جگہ دوسرے لوگوں کو ان کی جگہ پرچے دلواتے تھے۔سی اے اے کی جانب سے جاری کردی نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ تمام افسران انکوائرئ کے دوران جعلی لائسنس کے اجراء، عہدے کا ناجائز

استعمال اور غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے شبے پر فی الفور تاحکم ثانی معطل کیے جاتے ہیں۔یاد رہے کہ کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد ملک میں ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوا، تحقیقاتی رپورٹ میں جہاز کے پائلٹ کو قصور وار ٹھہرائے جانے نے پی آئی اے کے پائلٹس کو جاری لائسنسز پر سوال کھڑے کردیے جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ پی آئی اے میں 200 سے زائد پائلٹس جعلی لائسنسز پر بھرتی ہوئے ہیں۔

The post پائلٹس کو جعلی لائسنس جاری کرنے میں ملوث ایوی ایشن کے 5 افسران معطل، لائسنس برانچ کے سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر اور ایچ آر سپروائزرکیسے واردات ڈالتے تھے؟ہوشربا انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...