اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سنیئرصحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ بجٹ پاس ہونے کے بعد ماضی میں حکومتیں جاتی رہی ہیں،عمران خان کو مائنس ون کی بات نہیں کرنا چاہئے تھی اس سے ملک میں بے چینی پھیلتی ہے ۔ اپوزیشن اور ادارے مائنس ون کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہیں ۔ ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر اور نوازشریف
کا کوئی متبادل نہیں تھا لیکن جب بھی کوئی رخصت ہوا تو اس کا متبادل سامنے آگیا ۔پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں مہنگائی عروج پر ہے،ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ،تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں سات گنا زیادہ کرپشن تھی۔
The post ماضی میں بجٹ پاس ہونے کے بعد حکومتوں کیساتھ کیا ہوتا رہا؟سہیل وڑائچ کا اہم انکشاف appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment